عثمان بزدار اور شیریں مزاری مشکل میں، انکوائریوں کی فائلیں دوبارہ کھل گئیں

Mar 04, 2023 | 12:34:PM
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریوں کی فائلیں دوبارہ کھول دی گئیں جبکہ شیریں مزاری کیخلاف درج مقدمہ کی تفتیش کا عمل بھی تیز کر دیا گیا۔

پرویز الہٰی دور میں عثمان بزدار اور اہلخانہ کیخلاف انکوائریاں ڈراپ کی گئیں جبکہ اسی دور میں شیریں مزاری کا مقدمہ بھی ڈراپ کرنیکی سفارش کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کے خلاف تحقیقات کا عمل تیز کر دیا۔

عثمان بزدار کیخلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں رشوت کی انکوائریاں بھی شروع کر دی گئیں۔ عثمان بزدار کیخلاف تقرر و تبادلوں کیلئے رشوت کی انکوائریاں ڈراپ ہوئی تھیں۔ اینٹی کرپشن صرف ڈراپ کی گئی انکوائریوں کی ازسرنو تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے عدالت نے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کی سفارش سے اتفاق نہیں کیا تھا۔