موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Mar 04, 2023 | 00:05:AM
موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
کیپشن: ہنڈا اٹلس موٹر سائیکل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سستی سواری جیب پر بھاری،ہنڈا اٹلس موٹر سائیکل کمپنی نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق غریبوں کی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی،ہنڈا 70 کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر جاپہنچی،ہنڈا 70 ڈریم 8 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 55 ہزار 500روپے کی ہوگئی،اسی طرح ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 9 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 900 اور ہنڈا سی جی 125 ایس 12 ہزار روپے مہنگی ہوکر 2 لاکھ 55 زہار 900 روپے کی ہوگئی۔
ہنڈا سی بی 125 ایس کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے اور ہنڈا سی بی 150 ایف 25 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق 3 مارچ 2023 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی بھی سستی

موٹر سائیکل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔

@24newshdofficial #24news #honda #pakistan #fyp #foryou #foryoupage ♬ original sound - 24newshdofficial