پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ، کس روز بارش ہوگی۔۔؟

Mar 04, 2022 | 22:05:PM
ٹیسٹ، میچ ،دوران، بارش
کیپشن: ٹیسٹ میچ کے دوران بارش (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کی ہفتے سے جمعرات تک بارش کی پیش گوئی ،پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ۔

، محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں کل رات سے جمعرات تک رہے گا۔کوئٹہ، پشین ، ژوب، وزیرستان، ڈی آئی خان اور لیہ میں تیزہواوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ہفتے سے جمعرات تک چترال ، سوات، کوہستان،ہزارہ ڈویژن گلگت اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے جمعرات تک اسلام آباد راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے جمعرات تک مری، گلگت ، کشمیر اور بعض مقامات پر درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کو  اسلام آباد میں 9 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت