مافیااین آر او کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے ۔وزیر اعظم 

Mar 04, 2022 | 00:22:AM
مافیا۔این آر او۔الیکشن۔خطاب۔کرپشن۔وسائل
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مافیا دباﺅ ڈال رہا ہے کہ انہیں این آر او دے دیا جائے، ایک شخص ملک سے جھوٹ بول کر باہر گیا اور وہاں بیٹھ گیا، یہاں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسے تقریر کرنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دو۔
بدھ کوقومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں، ہم نے کرپشن کو قبول کرلیا ہے اس لئے اپنے آپ کو تباہ کر بیٹھے ہیں، مغرب میں تصور نہیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں پونے 4 ارب رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، مغربی ممالک اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہیں، اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل معاشرے آج ترقی کر رہے ہیں، کرپشن کو قابل قبول کرنے سے ہم خود کو تباہ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کے وسائل کو تباہ کر دیتی ہے، تاریخ ہے تمام غریب ممالک میں کرپشن ہے، جنسی کرائم کو روکنے کے لیے حکومت کیساتھ معاشرےکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔عوامی مارچ کہاں جائے گا۔۔ پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا