جسےمجھ پر اعتماد نہیں ،کھل کر اظہار کرے، مقابلہ کرنا جانتا ہوں،وزیر اعظم

Mar 04, 2021 | 16:42:PM
 جسےمجھ پر اعتماد نہیں ،کھل کر اظہار کرے، مقابلہ کرنا جانتا ہوں،وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر خاموش ہو کر نہیں بیٹھوں گا، مجھے پہلے ہی علم تھا کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چلے گا،جن عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کریں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن کے دوسرے روز تحریک انصاف کا پارٹی اجلا س ہوا، اجلاس میں سینٹ الیکشن کے نتائج اور اس کے آئندہ سیاست پر ہونیوالے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں عہدے کیلئے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا۔ میں بزدل نہیں، مقابلہ کرنا جانتا ہوں، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراوں گا نہیں، ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ الیکشن شفاف ہوں اور ہم شفافیت کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بمعث ہماری مشکلات بڑھیں، معاشی وسماجی مضمرات کاتخمینہ لگاناباقی ہے،ہم نے عوام کووباکےساتھ بھوک سے بھی بچاناہے اسی لئے ہم نے معاشی مشکلات کے باوجودغیرمعمولی اقدامات کئے،احساس کیش پروگرام کے تحت عوام کی مددکی گئی ۔