سینٹ الیکشن،چودھری برادران کی صادق سنجرانی کو تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورچیئرمین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ آپ نے سینٹ کو احسن طریقے سے چلایا امید ہے آگے بھی اپنے فرائض بہترین طریقے سے نبھائیں گے اس موقع پرچودھری پرویزالٰہی نےپارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ3 مارچ کو اسلام آباد کی اہم نشت پر پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کوشکست دے کر سینٹ الیکشن جیتا تھا اور اب وزیراعظم عمران خان نےچیئرمین سینٹ کے لئے موجودہ چئیرمین صادق سنجرانی کو ہی حکومتی امیدوار نامزد کیا ہے امکان ہے کہ ان کا مقابلہ اب پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سےہو گا۔