برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے بھائی کو محل سے نکلنے کا حکم دے دیا

Jun 04, 2024 | 00:34:AM
برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے بھائی کو محل سے نکلنے کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کنگ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کو محل خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی  اینڈریو کو ’ونڈسر پیلس ‘خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، بادشاہ چارلس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بھائی اینڈریو نے 30 ملین پاؤنڈ مالیت کا محل خالی نہیں کیا تو وہ ان سے تعلقات ختم کر دیں گے،اس حکم کے پیچھے ایک وجہ جیفری ایپسٹین سکینڈل بھی ہو سکتا ہے ۔

جیفری ایپسٹین سکینڈل
پرنس اینڈریو اپنی سابقہ اہلیہ شہزادی سارہ کے ہمراہ 30 کمروں پر مشتمل ’رائل لاج‘ میں مقیم ہیں۔ اینڈریو جن پر جیفری ایپسٹین سکینڈل کا کیس ہے انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا، بعد ازاں ان سے شاہی سرکاری ذمہ داریاں لے لی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ چارلس کے بھائی کے پاس اپنی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، بادشاہ اپنے بھائی کو طویل عرصے سے ونڈسر پیلس چھوڑنے کا حکم دے رہے ہیں۔

یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ پرنس آف ویلز ولیم، کنگ چارلس کے تخت کے وارث کے طور پر اپنے کردار کی عکاسی کرنے کے لیے وہاں رہنے کے خواہشمند ہیں۔

معاہدہ
کنگ چارلس کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کو ایک آفر پیش کی جس کے تحت انہیں ڈچز آف لنکاسٹر سے اپنے پیسے سے بڑی آمدنی پیش کی جائے گی ،کنگ چارلس کے قریبی دوست کے مطابق اگر اینڈریو محل نہ چھوڑنے کا فیصلہ صحیح وقت پر کرتے ہیں تو برطانوی بادشاہ کو اپنے پورے امدادی پیکج کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا اور ڈیوک کو محل کی حفاظت کے اخراجات میں سے بڑا حصہ برداشت کرنا پڑے گا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ شہزادہ اینڈریو محل کی دیکھ بھال کے 4 لاکھ پاؤنڈ سالانہ اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر تھے۔