ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں میں کتنی کمی ہوئی؟

Jul 04, 2023 | 18:37:PM
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں میں کتنی کمی ہوئی؟
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بری طرح پٹ گیا، ڈالر کی قیمت میں کمی سے غیرملکی قرضوں میں بھی اربوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوا، جس سے ڈالرکی قیمت 285 روپے 99 پیسے کی کمی کے بعد 275 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔
ادھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”ہمیں یہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے“تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی