عمران خان نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Jul 04, 2022 | 13:29:PM
عمران خان نے بڑاقدم اٹھالیا  
کیپشن: سابق وزیر اعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے درخواست میں  وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اورنادرا کوفریق بنایا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن قوانین میں ترامیم اوور سیز پاکستانیوں کے حق کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔ آئینی حق کو استعمال کرنے کی سہولت تارکین وطن کو فراہم نہیں جا رہی لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کرے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیںکورونا کے خطرات،سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت نےبڑا بیان دیدیا