ٹھنڈی ہوائیں،بادل بھی برسیں گے،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jul 04, 2022 | 12:03:PM
ٹھنڈی ہوائیں،بادل بھی برسیں گے،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: آسمان پر دھوپ اور بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سہ پہر سے رات دیر تک بارش کی نئی پیش گوئی  کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم آج  جزوی طور پر ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سسٹم اس وقت بھی سندھ میں موجود ہے، تاہم بارش برسانے والا نظام کمزور ہو چکا ہے،کراچی کے بیشتر علاقوں میں آج سہ پہر گرج چمک کے ساتھ تیز اور معتدل بارش متوقع ہے، شہر میں تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کےساتھ آج ، کل اور پرسوں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا اسپیل رات دیر تک جاری رہے گا،مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہیں، شہر میں آج تیز اور معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ 6 جولائی کو ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مزید سستا ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہےگا، بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا ہے اور سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

دوسری جانب  پنجاب میں  گرمی کا راج ہے مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،لاہور شہر کا درجہ حرارت 36 ریکارڈ کیا گیا ہے حبس اور گھٹن زدہ ماحول نے بھی شدت اختیار کر لی۔ماہرین نے منگل کے روز بارش کی نوید سنا دی ہے۔