لاہور: موٹر سائیکل سوارطلبا کی ہوائی فائرنگ۔۔فوٹیج منظرعام پر آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورمیں جہاں قتل و غارت اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں وہیں ہوائی فائرنگ ،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش جیسے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پولیس کی کوششوں کے باوجود جرائم پیشہ افراد آپے سے باہر ہیں۔اسی قسم کا واقعہ لاہور کے علاقے کینال روڈ پر پیش آیا جہاں طلباء فیئر ویل پر اہم شاہراہوں پر ہلہ گلہ اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینال روڈ پرموٹرسائیکل سوار طلبا ٹولیوں کی شکل میں ہوائی فائرنگ کرتےرہے،طلباء کی سر عام ہوائی فائرنگ کرنے کی فوٹیجز سامنے آگئیں اس دوران طلبا سڑک پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے پر رنگ بھی پھینکتے رہے۔
دوسری جانب سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی آپریشنزکوکارروائی کاحکم دے دیا ۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سےملزموں کی نشاندہی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کاڈراپ سین۔۔حیران کن انکشافات