شدید دُھند، موٹروے متعدد مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

Jan 04, 2024 | 22:59:PM
شدید دُھند، موٹروے متعدد مقامات پر ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دھند میں اضافے کے باعث موٹروے ایم 1 متعدد مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک، سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک جبکہ ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم فور کو  بھی دھند  کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے شورکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شدید دھند اور برفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

ترجمان موٹروے پولیس نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات  میں غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی کوشش کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔