سندھ : ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

Jan 04, 2021 | 18:38:PM
سندھ : ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس 88ملیر اور پی ایس 43سانگھڑ ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کا عمل مکمل ہو گیا،پی ایس 88ملیر کے ضمنی الیکشن کیلئے 28 امیدواروں کے کاغذات درست قرارپائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد یوسف بلوچ،پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو کے کاغذات نامزدگی درست قرارپائے، سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے،ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے بھی کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے۔
 پی ایس43سانگھڑ کی نشست پر بھی امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی، پی ایس88ملیر،پی ایس 42سانگھڑ کی نشست پر ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ 16فروری کو ہوگی۔