راولپنڈی ٹیسٹ، راستے اور کاروباری مراکز بند کرنے کے متعلق کمیشن مقرر

Feb 04, 2021 | 18:31:PM
راولپنڈی ٹیسٹ، راستے اور کاروباری مراکز بند کرنے کے متعلق کمیشن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں کرکٹ میچ کی وجہ راستے اور کاروباری مراکز بند کرنے کے متعلق کمیشن مقرر کر دیا ہے، سماعت 10 فروری کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سڑکیں ، فوڈز سٹریٹ اور دیگر کاروباری مراکز بند کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، وکیل ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے میچ کی وجہ سے راستے اور کاروباری مراکز بند کردیئے ہیں جوبنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے،عدالت نے طلب کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ اور ایس پی راولپنڈی عدالت میں پیش ہو گئے۔
 عدالت نے موقع کی صحیح صورتحال جاننے کیلئے صدر ہائیکورٹ بار ملک وحید انجم اور سیکرٹری جنرل راجہ فہیم الطاف کو کمیشن مقرر کر دیا ہے