پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا

Feb 04, 2021 | 18:20:PM
پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنیکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو، مریم نواز سمیت تمام رہنما شامل ہوئے۔اجلاس میں حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا  ہے۔26 مارچ کو پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینٹ انتخابات کی آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔حکومت کو اپنے نمائندوں پر اعتبار نہیں۔پی ٹی آئی اپنے ناپسندیدہ لوگوں کو سنٹر بنانا چاہتی ہے۔ایسے لوگوں کو پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی ووٹ نہیں دینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے شانہ بشانہ ہیں، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عظمت سعید کے براڈشیٹ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ کمیشن حکومتی کرپشن کو چھپانے کیلئے بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ ترقیاتی فنڈ کے نام رشوت روکے۔10 فروری کو سرکاری ملازمین احتجاج لیکر اسلام آباد آ رہے ہیں، ملازمین کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فارن کرنسی اکاﺅنٹس کا فیصلہ جلد سنائے۔سینٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی چلانے میں تعاون نہیں کرینگے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔