پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے مؤقف کی تائید کی ہے، گوہر اعجاز

Dec 04, 2023 | 23:57:PM
پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے مؤقف کی تائید کی ہے، گوہر اعجاز
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ترکیہ میں او آئی سی بین الوزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عالمی برادری انسانیت کیخلاف سب سے بڑے مظالم کو دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے مؤقف کی تائید کی ہے، بین الاقوامی برادری فلسطین میں مستقل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کی سول سیکرٹریٹ آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے خیرمقدم کیا

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کیلئے کوشاں ہے جبکہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک، مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کیلئے تجارتی گیٹ وے بھی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی کوشش کررہا ہے جبکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے اقدامات بھی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نیشنل الیکٹرانک کامرس پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔