بہادر خاتون نے سانپ سے کتے کو بچا لیا

Dec 04, 2020 | 16:26:PM
بہادر خاتون نے سانپ سے کتے کو بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا میں بہادر خاتون خوفناک سانپ کے مقابلے پر آگئی، کوئینز لینڈ  آسٹریلیا میں ایک بہادر خاتون نے زہریلے سانپ کے شکنجے سے اپنے کتے کو چھڑا لیا۔

 آسٹریلیا کے کوئینز لینڈ میں واقع سنشائن کوسٹ ریجن کے نواحی علاقے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ یہ کتا جو ایک ولف ہاؤنڈ کراس ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتے کی مالکن مشیلہ وین کا 9ماہ کا کتا گھر کے لان میں تھا، کہ جھاڑیوں میں بیٹھے ایک زہریلے سانپ نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔ اور اس کے جسم پر مکمل گرفت کرلی۔کتے کی آواز سن کر قریب ہی موجود خاتون نے بڑے کاغذ کے رول سے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
ذرائع کے مطابق  جب سانپ نے کتے کو نا چھوڑا تو اس نے کتے کو آزاد کرانے کے لئے سانپ کی دم  کو  ہاتھوں سے پکڑ کر جھٹکے دیئے۔مشیلہ کا کہنا ہے کہ سانپ کے دبوچنے سے کتے کا دم گھٹ رہا تھا ، لیکن بار بار کی کوشش سے سانپ نے اپنے گرفت ڈھیلی کردی، جس کے سبب کتے کو بچالیا گیا۔مشیلہ نے بتایا کہ اس نے سانپ کو پھینک دیا اور کتے کے زخموں پر دوا لگائی  جو خوش قسمتی سے زیادہ گہرے نہیں تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مشیلہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ہیرو قرار دیا۔