پی ٹی آئی احتجاج کی نئی حکمت عملی

Aug 04, 2022 | 13:03:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج کی نئی حکمت عملی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی نے احتجاج کی حکمت عملی  کو تبدیل کر دیا، اب تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان سہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی کے باہر جمع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمان کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے ،تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

 سیکرٹری جنرل اسد عمر  پارٹی کے اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گئے اور بریفنگ بھی دے گئے۔

 جبکہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کارکنان اور عوام نادرا چوک کی بجائے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں جمع ہوں گے ،چیئرمین عمران خان شام 7 بجے ایف نائن میں جمع ہونے والے کارکنان و عوام سے بذریعہ ویڈیو لنک مخاطب ہوں گے ۔

 ان کے  ضمنی انٹتخاب  سے ایک دن قبل  کی طرح اس مرتبہ بھی چیئرمین عمران خان کا خطاب میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔