حکومت سے بات کرنے کو تیار مگر ۔۔۔۔ عمران خان کی بڑی پیشکش

Aug 04, 2022 | 09:38:AM
عمران خان،نجی ٹی وی،انٹرویو،الیکشن کمیشن،فارن فنڈنگ کیس
کیپشن: سارے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں: عمران خان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ ’حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دے پھر ہم بیٹھ کر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں مگر ن لیگ، پی پی کے ذہن میں بس ایک بات ہے کہ یہ کسی بھی طرح پی ٹی آئی کو کھیل سے باہر کر دیں مگر یہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

 پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کونسل جائیں گے، ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے جیسی احمقانہ رپورٹ نہیں دیکھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں نومبر کو سوچنے کے بجائے ابھی کا سوچنا چاہیے کیونکہ حالات بہت خراب ہیں، ٹیکسٹائل کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، توانائی کا شدید بحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار بند ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو ایسی صورت میں ہمیں معیشت کا سوچنا چاہیے، سارے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔