وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ۔۔ن لیگ نے حکمت عملی ترتیب دیدی

Apr 04, 2022 | 13:29:PM
پنجاب اسمبلی ، انتخاب
کیپشن: پنجاب اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے تمام ارکان اسمبلی کو ایک ہی جگہ پر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،چھ اپریل کوتمام ارکان اسمبلی اکھٹے جائیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے حکمت عملی ترتیب دے دی۔مسلم لیگ نے کا ارکان اسمبلی کو ایک ہی جگہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ارکان اسمبلی کو قائدایوان کے انتخاب تک خفیہ مقام پررکھاجائےگا،6اپریل تک ارکان اسمبلی ایک ہی جگہ اکٹھے رہیں گے
ارکان اسمبلی کو گزشتہ رات اکٹھے رہنے کیلئے جگہ دے دی گئی۔قائد ایوان کے انتخاب کے روز اراکین اسمبلی اکٹھے پنجاب اسمبلی جائیں گے،ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کو ایک جگہ رکھنے کا فیصلہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کےاجلاس کاانعقاد6اپریل کوہوگا۔6اپریل تک ارکان اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے رات بھی ہوٹل میں قیام کیا۔خواجہ سلمان رفیق ،حمیدہ وحید الدین ،اختر علی ،میاں عبدالروف،پیراشرف رسول،مرزاجاوید،ملک اسد کھوکھر،محمود الحق نے ہوٹل میں قیام کیا۔ربعیہ نصرت،اختر حسین میو،رمضان صدیق بھٹی،میاں نویدبھی ہوٹل میں موجودتھے ، سیدحسن مرتضیٰ ،شازیہ عابد،چودھری سجادگجر ،آغا علی،اعجاز حسین بھٹی،یاسین سوہل،توفیق بٹ،نواز چوہان،خالدوارن سمیت دیگرارکان ہوٹل میں موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:نگران سیٹ اپ کا قیام ۔۔شہبازشریف ڈٹ گئے