کراچی: کلفٹن کے علاقے میں پانی کی لائن پھٹ گئی، انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

Apr 04, 2021 | 12:50:PM
کراچی: کلفٹن کے علاقے میں پانی کی لائن پھٹ گئی، انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: کراچی انڈر پاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن میں انڈر پاس سے گزرنے والی پانی کی لائن پھٹ جانے کےبعد انڈر پاس زیرِ آب آ گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایک بڑا ٹرالر گزرنے پر گزری میں واقع سب میرین چورنگی انڈر پاس کی میٹھے پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی اور اس میں پانی بھر گیا ۔کلفٹن کے علاقے سب میرین چورنگی میں پانی بھر جانے کے باعث انڈر پاس کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔واٹر بورڈ کے عملے اور شہری انتظامیہ کی جانب سے انڈر پاس سے پانی نکالنے کے لئے فوری اقدامات شروع کر دیئے گئے۔واٹر بورڈ کے عملے نے پانی کی سپلائی بند کر کے لائن کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: ایسٹرا زینیکا ویکسین خطرناک ۔۔۔ خون جمنے سے7 افراد ہلاک