لندن سے چوری کی گئی لگژری گاڑی کس کے گھر سے ملی ؟؟

Sep 03, 2022 | 23:49:PM
لندن سے چوری ہونیوالی گاڑی ، برآمد
کیپشن: لندن سے چوری گاڑی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کسٹمز نے کراچی میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی ڈیفنس میں بلڈر کے بنگلے سے برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہی بلڈر کے دوسرے بنگلے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جدید ہتھیار برآمد کرلیے۔ ملزم کےخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیادوسرے افراد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے جاری ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کا کہناہے کہ محکمہ ایکسائز نے گاڑی کو غیرقانونی طور پر رجسٹر کیا۔ گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ روپے ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک اور لگڑری گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔ سفید رینج روور سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ