مبینہ کم عمری کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Sep 03, 2022 | 14:32:PM
مبینہ کم عمری کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیرپور کی عائشہ نے تحفظ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کیپشن: کم عمری کی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مبینہ کم عمری کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیرپور کی عائشہ نے تحفظ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

 لڑکی کے والد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میری بیٹی کو اغوا کیا گیا، اس کی عمر پندرہ سال کے قریب ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ عائشہ اگر اپنے والدین کے ساتھ ملنا چاہیں تو شوہر کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ عدالت نے احکامات کی نقول ڈسٹرکٹ جج خیر پور کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے کم عمری کی شادی کے تدارک کے لئے عمر کے تعین بارے معاملے پر بڑا اقدام اٹھالیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کے حکم پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزارت مذہبی امور نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اہم ماہرین، جید علماء پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں اہل سنت، اہل تشیع سمیت دیگر مکاتب فکر کے جید علما و ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کم عمری کی شادی، شادی کی عمر کے تعین پر غور کرے گی

کمیٹی شادی کی عمر سمیت دیگر مسائل پر حتمی تجاویز مرتب کر کے وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی، وزارت مذہبی امور تجاویز کو وزیر مذہبی امور کے ذریعے وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔ اہم ترین کمیٹی رائج نکاح نامے کی جزیات کا جائزہ اور اس پر بھی اہم تجاویز دے گی۔ حق مہر کی ادائیگی، رقم سمیت دیگر امور پر بھی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔