دل دل پاکستان۔۔جنید جمشید کی آج57 ویں سالگرہ 

Sep 03, 2021 | 21:50:PM
دل دل پاکستان۔۔جنید جمشید کی آج57 ویں سالگرہ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 7 دسمبر 2016 کوحویلیاں کےقریب ہونے والے ایک فضائی حادثے میں شہید ہونیوالے معروف گلوکار، فیشن ڈیزائنر اور مذہبی سکالر جنید جمشید  سے پیار کرنے والے آج انکی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تٖفصیلات کےمطابق مشہور گلوکار و نعت خواں جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو  کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں دوستوں کے ساتھ مل کر وائٹل سائنز کے نام سے  ایک گروپ بنایا اور’دل دل پاکستان‘ کے نغمے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس دور میں ان کا گایا ہوا ہر نغمہ زبان زد عام ہوا۔ بعد ازاں ان کا گروپ ٹوٹ گیا تو انہوں نے اکیلے ہی گلوکاری کی ۔

 جنید جمشید نے کچھ عرصہ بعد گلوکاری چھوڑ کر  اسلامی تعلیمات کی تبلیغ شروع کردی۔ جس کے بعد انہوں نعتیہ کلام پڑھنا شروع کر دیا۔ ان کی نعتوں کا کافی پذیرائی ملی۔انہوں نے مذہبی حوالے سےمتعدد ٹی وی پروگراموں میں حصہ لیا۔ جنید جمشید آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بد قسمتی ۔۔۔لال ٹی شرٹ نے نوجوان مروا دیا