اسرائیل کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

Oct 03, 2023 | 23:06:PM
اسرائیل کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل  نے دیر الزور میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔

شام کے سرکاری میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے دیر الزور شہر کے اردگرد مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے، جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر اسرائیلی دشمن نے دیر الزور کے آس پاس میں ہماری مسلح افواج کے چند ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ دشمن کی اس جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: تیونسی صدر نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی،آخر وجہ کیا بنی؟

شام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کو رکوانے اور تل ابیب کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں،اسرائیل عام طور پر شام میں ایران، لبنانی حزب اللہ اور مسلح ملیشیا سے تعلق رکھنے گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتا رہتا ہے،تل ابیب شام کے اندر بار بار ہوائی حملوں کی اپنی ذمہ داری کو عوامی طور پر تسلیم نہیں کرتا۔