ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے تو کہاں جیتیں گے: شاہد آفریدی

Oct 03, 2023 | 22:40:PM
ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے تو کہاں جیتیں گے: شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے کہا ہےکہ ٹیم پاکستان ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔

کراچی میں سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی، بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، حسن علی کے سسر کا بڑا بیان آ گیا

قومی ٹیم کی سلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں صرف زمان خان کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس ابھی پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ہمیشہ سے صاف پانی کا مسلئہ رہا ہے، ہماری فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے، چاروں صوبوں میں صاف پانی کے لیے پروجیکٹ پر بہت کام کیا ہے، سٹی اسٹیشن کے بعد کینٹ اسٹیشن پر بھی فلٹر پلانٹ لگائیں گے۔