موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Oct 03, 2023 | 10:07:AM
موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)کہیں بادل تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم آج گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے آئندہ دس روزمیں موسم بہتر ہو گا، ماہ اکتوبر، نومبر میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کاموجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرم اور خشک رہا، اسکردو میں 6 ڈگری، پٹن میں 3 اور دیر (بالائی) میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، تربت میں 42، حیدرآباد، لسبیلہ، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  طیارہ گر گیا

لاہورکا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہرمیں موسم خشک رہے گا۔
آئندہ ہفتے تک  لاہورشہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں،فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔
شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 206 ریکارڈ کی گئی،یو ایس قونصلیٹ323،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 293ریکارڈ کی گئی،فیز8 ڈی ایچ اے 206 مال روڈ پر آلودگی کی شرح 200ریکارڈ کی گئی۔