پنڈورا پیپرز کی مانٹیرنگ کے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم ۔۔تحقیقاتی ادارے چوکس

Oct 03, 2021 | 20:40:PM
پنڈورا پیپرز پر تحقیقاتی،ادارے چو کس
کیپشن: پنڈورا پیپرز ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنڈورا پیپرز کیلئے پاکستان کے تمام تحقیقاتی ادارے چوکس ۔  مانٹیرنگ کے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اور آئی بی کو مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ٹاسک مل گیا، ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے سائبرکرائم ونگ کو مکمل متحرک کردیا گیا۔ پنڈورا سکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لئے بھی اعلی سطح مشاورت جاری۔ پنڈورا تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی زیر غور ۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

تحقیقات کے لئے نیب، ایف آئی اے ، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی خدمات لی جائیں گی۔ پانامہ سکنیڈل کی طرز پر جے آئی ٹی سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ پنڈورا سکینڈل میں نام آنے  کی صورت میں حکومتی شخصیات کی نااہلی بھی عمل میں آسکتی ہے ۔سکینڈل کو پرسوں ہونے والےکابینہ کے اجلاس میں بھی زیر بحث لا یا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پنڈورا باکس پاناما لیکس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ۔۔رحمان ملک کا انکشاف