مصطفےٰ پہلوان شاہدرہ والا نے مالو خان کو چت کرکے رستم چاہ میراں کا ٹائٹل جیت لیا

Nov 03, 2023 | 20:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی زیر سر پرستی تین سال بعد رستم چاہ میراں کا مقابلہ ہوا جس میں مصطفےٰ پہلوان شاہدرہ والا نے مالو خان کو چت کرکے رستم چاہ میراں کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شہباز شریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں ہونے والے دنگل میں 30 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔

ان مقابلوں میں کالا پہلوان کے پٹھوں  سخی پہلوان اور نادر پہلوان نے بھی کامیابی سمیٹی، کالا پہلوان کے پٹھے قربان پہلوان کا آفتاب پہلوان سے مقابلہ برابر ہوگیا جبکہ کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقدا نعام سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیے: ہار جیت میں بریانی کا تذکرہ، چاچا افتخار آخرکار بول پڑے

سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار، کا لا پہلوان اور میجر (ر) شوکت نے انعامات تقسیم کیے جبکہ عادل بٹ، بشیر بھولا بھالا، شاہد کھوئے والا، ہرا پہلوان اور مہر وقاص  نے ان مقابلوں میں معاونت کی۔

اس کے علاوہ قومی ریسلنگ کوچ فرید علی، بٹ چاولوں والا، میاں مظہر، ببا پہلوان اور سونا چاندی نے بھی معاونت کے فرائض سرانجام دیے۔

مقابلوں کے اختتام پر کالا پہلوان نے رستم چاہ میراں مصطفےٰ پہلوان کو 20 ہزار روپے اور گرز انعام میں دی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے دنگل دیکھا اور بھرپور لطف اندوز ہوئے۔