اصل حقائق سامنے آنے تک بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے, مریم اورنگزیب

Nov 03, 2022 | 19:20:PM
 اصل حقائق سامنے آنے تک بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے, مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کا واقعہ ایک افسوس ناک سانحہ ہے جس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا میدان خون کا میدان نہیں بننا چاہئے، ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف کے رہنماووں کو بھی حوش کے ناخن لینے چاہیں اورتحقیقات مکمل ہونے سے پہلے بیان بازی نہیں کرنی چاہئے۔ انھوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف بے بنیا د نعرے بازی کو انتشاری دماغ کی اخطراءقرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے مزید برآن واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا اور جب تک پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں سب کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہمارا معاشرہ اب انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا اس لئے وزیر اعلی پنجاب کو پنجاب پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق عوام تک پہنچائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ابھی تک کرائم سین محفوظ نہیں کیا، پنجاب پولیس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کرائم سین اور کنٹینر کو سیل کرے اور تحقیقات کرے تاکہ حقائق سامنے آسکیں تاہم وفاقی حکومت نے تحقیقات میں مکمل تعاون کی پہلے ہی یقین دھانی کروا دی ہے۔