ٹیم ورلڈکپ جیتنے پر کامیابی کس کے نام کریگی؟آصف علی نے اندر کی بات بتا دی

Nov 03, 2021 | 19:29:PM
کھلاڑیوں،اتفاق، ورلڈکپ، جیت جائے
کیپشن: آصف علی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے پہچانے جانیوالے قومی کرکٹر آصف علی نے کہاہے کہ قومی کھلاڑیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جائے تو یہ فتح ان کی بیٹی کے نام کی جائے گی۔
 قومی کرکٹر آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف حریفوں کے چھکے چھڑائے بلکہ ان کے جبڑوں سے فتح بھی چھینی۔ایونٹ میں اب تک آصف علی ناقابل شکست رہے ہیں انہوں نے 19 گیندوں پر 7 چھکے لگائے جب کہ بھارتی ٹیم نے 240 گیندوں پر صرف 6 چھکے لگائے۔آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پٹرول سستا، مزید مہنگا کرنا ہوگا: وزیراعظم
فنشر کہلانے والے آصف علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قومی کھلاڑیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جائے تو یہ فتح ان کی بیٹی کے نام کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوش رہے انہیں کوئی تکلیف نہ ہو میری بیٹی کئی ماہ تک زیرعلاج رہی، 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کئے تکلیف کی وجہ سے بیٹی کئی کئی راتیں نہیں سوتی تھی تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کر دے یا پھر اپنے پاس بلا لے۔
یاد رہے کہ آصف علی کیلئے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں تھیں۔آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مطالبات منظور، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟؟