عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ

May 03, 2023 | 11:16:AM
عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری اداروں کیخلاف بیان پر درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں  عسکری اداروں کے خلاف بیان پر عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے اور سوال کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ ،عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی ہے ،اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ کہاں ہے استثنٰی کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے، چیف جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ عدالتی وقت ختم ہونے تک عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔

بعدازاں  عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت کی،عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور لی گئی۔

 عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے،خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی.

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  پیش نہیں ہوں گے?بڑی خبر سامنے آ گئی