عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے

 توشہ خانہ کیس کی سماعت  5 مئی تک ملتوی 

May 03, 2023 | 10:55:AM
عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف چیئرمین عمران خان  آج 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ دن 2 بجےسماعت کرےگا،عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائےگی، سکیورٹی خدشات اور گاڑی کی ہائی کورٹ میں داخلےکی درخواست عمران خان داخل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب  عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت کی،عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور لی گئی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے،خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی.

یہ بھی پڑھیںمحافظ نے وزیر کو گولیاں ما ر کر قتل کردیا