8مئی سےسخت ایس اوپیزنافذ،سخت اقدامات کا اعلان

May 03, 2021 | 12:54:PM
این سی او سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سخت پابندی عائد کر دی
کیپشن: این سی او سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سخت پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این سی او سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچاؤ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں 8 سے 16 مئی تک سخت ایس او پیز کے تحت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد کرونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 8 سے 16 مئی کے دوران تمام مارکیٹیں، مراکز، تجارتی، مالز، ، بزنس شاپز، دیگر دکانیں بند رہیں گی، تاہم ادویات، اشیائے ضروریہ، سبزی، پھل، پیٹرول پمپ، کھلے رہیں گے۔

متعلقہ تاریخوں کے دوران شہر میں کوئی چاند رات بازار بھی نہیں لگے گا۔ تمام مہندی کے اسٹالز، جیولری، کپڑوں سمیت دیگر تمام بازار بند رہیں گے۔شہر کے تمام تفریحی مقامات، پکنک اسپوٹس، اور سیاحتی مقامات پر بھی بند رہیں گے۔ اس دوران ان مقامات کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹس پر بھی پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق لیک ویو پوائنٹ، فیصل مسجد، یاد گار پاکستان، مری پوائنٹ، پیر سوہاوا، مزارات، ایف 9 پارک،  جیسمین گارڈن، دامن کوہ، راول ڈیم، شاہدرہ ہل اسٹیشن، ٹریلز، شکر پڑیاں، لوک ورثہ سینٹر پر ہوگا۔

دیگر سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے، مری روڈ، گلیات ، شمالی علاقہ جات، بھی بند رہیں گے۔ٹرانسپورٹ سے متعلق این سی او سی نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں انٹرا ٹرانسپورٹ سروس، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، شہر کو آنے اور جانے والی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کا اطلاق ٹیکسی، رکشہ اور پرائیوٹ گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ تاہم 50 فیصد کے تحت لوگوں کی گنجائش کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے وبا کو نظرانداز کیا اور آج وہ اس بیماری سے جنگ کررہا ہے۔  8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات ہوں گے لہٰذا گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔دوسری جانب این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کےلیے پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم تجارت جاری رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    کورونا کا پھیلاؤ۔۔ پابندیاں مزید سخت۔۔مکمل لاک ڈاؤن لگ گیا