تجارتی خسارہ 31 ارب 95کروڑ ڈالر  تک پہنچ گیا

Mar 03, 2022 | 11:24:AM
 تجارتی خسارہ 31 ارب 95کروڑ ڈالر  تک پہنچ گیا
کیپشن: تجارتی خسارہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ادارہ شماریات نے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے ،رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ تجارتی خسارہ 31 ارب 95کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ ہوا، 8ماہ میں درآمدات 52ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا فروری برآمدات 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں،8 ماہ میں درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں برآمدات میں 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں شروع۔موسم کے حوالے سےاہم خبر جانیے

جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارے میں 9.69 فیصداضافہ ہوا، فروری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، فروری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری