یوکرین اور روس کے درمیان فائر بندی کیلئے مذاکرات آج ہونگے۔ وفد روانہ ہو گیا

Mar 03, 2022 | 08:58:AM
روس اور یوکرین مذاکرات، فائل فوٹو
کیپشن: روس اور یوکرین مذاکرات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان فائر بندی کیلئے مذاکرات آج ہوں گے،یوکرینی  وفد روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق  روس اور یوکرین کے درمیان فائر بندی کے لیے مذاکرات آج بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے۔یوکرین اور روس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرینی وفد مذاکرات کے لیے کیف سے روانہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے جنوبی شہر خرسون پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جس کی یوکرینی فورسز نے تردید کردی۔

علاوہ ازیں دوسرے اہم ترین شہر خارکیف میں روسی پیرا ٹروپرز کے اترنے کے بعد اسکی یوکرینی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر روسی حملوں کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں جبکہ روس نے یوکرین میں چار سو اٹھانوے روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    روس یوکرین تنازعہ: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، لائحہ عمل مرتب