نیب کا اجلاس۔۔شہباز شریف کیخلاف ایک اور انکوائری کی منظوری،اسحاق ڈار اور اکرم درانی کیخلاف تحقیقات بند

Mar 03, 2021 | 20:24:PM
نیب کا اجلاس۔۔شہباز شریف کیخلاف ایک اور انکوائری کی منظوری،اسحاق ڈار اور اکرم درانی کیخلاف تحقیقات بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی ا ور دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر دومنسوخ شدہ کمرشل پلاٹس کو بحال کرنے اور قومی خزانہ کو 200ملین روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر لیاقت علی خان ،کراچی میونسپل کارپوریشن ا ور دیگر کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
 اجلاس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف 8 انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی،سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر،سابق وزیر ہاو¿سنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ،اوگرا کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
 قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔
ا س موقع پر حطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔اجلاس میں میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر دومنسوخ شدہ کمرشل پلاٹس کو بحال کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 200ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر لیاقت علی خان ، کراچی میونسپل کارپوریشن ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کلفٹن کراچی باغ ابن قاسم کے رفاعی پلاٹ کو غیرقانونی طور الاٹ کرنے اور ملغمل کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا۔
 اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور دیگر،ریاض لال جی اور دیگر،علی شیر محسود سابق ممبراین ایچ اے اور دیگر،ملک احمد خان سی ای او پبلک پرئیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اور دیگر، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں/اہلکاوںاور دیگر،اسد اللہ فیض جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت، اسلام آباد،سمال ڈیمز آرگنائیزیشن کے افسران /اہلکاران اور دیگر،نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری شامل ہے ۔جلاس میں نیو یارک امریکہ میں قائم روز ویلٹ ہوٹل کو سو سال کے بعدبندکرنے کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے اس ضمن میں جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کی ٹی او آرز کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں نادرہ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف تحقیقات کا معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے وزارت داخلہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔