جونئیر ہاکی ٹیم کا صلالہ سے واپسی پر لاہور میں شاندار استقبال

Jun 03, 2023 | 15:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمان کے شہر صلالہ میں جونیئر ہاکی ایشیا کپ کھیلنے والے قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچے تو  فائنل میں بھارت سے شکست کھانے کے باوجود ان کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ہوا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے،  پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

فائنل میں بھارت سے دو ایک کی شکست، قومی جونیئر کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ہاکی آفیشلز بڑی تعداد میں  ایئرپورٹ پہنچے۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا گیا، پاکستان نے تائی پے کے خلاف پہلا میچ جیت کر پرجوش آغاز کیا تھا۔ پھر پاکستان نے جنوبی کوریا، ملائشیا سمیت اپنے سامنے آنے والی ہرٹیم کو بری طرح ہرایا تاہم جونیئر ہاکی ایشیا کپ، گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں عمران خان کے شروع کیے گئے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ

 دوسری مرتبہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں  فائنل میں آمنے سامنے آئیں تو گروپ میچ کی طرح  سخت مقابلہ ہوا تاہم بھارتی ڈیفینڈرز کی بہتر کوشش کے سبب پاکستانی فارورڈ سارے میط کے دوران بے بس رہے اور بھارتی ٹیم  ایک کے مقابلہ میْں دو گول سے میچ جیت گئی تھی۔

ہاکی پلیئرز کا استقبال کرنے پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین, اولمپیئن توقیر ڈار, ریحان بٹ سمیت عہدیداران، اولمپیئنز اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز و شائقین ہاکی موجود تھے۔