پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، سول ایوی ایشن کے ملازم کی ادارے سے انوکھی درخواست

Jun 03, 2022 | 23:11:PM
سول ایوی ایشن، انوکھی درخواست
کیپشن: گدھا ریڑھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایسی ایشن (سی اے اے) کے ملازم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گدھا گاڑی پر دفتر جانے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ملازم راجہ آصف اقبال نے انتظامیہ سے گدھا گاڑی کی پارکنگ کی اجازت مانگ لی۔

ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو گدھا گاڑی پر آفس آنے اور گدھا گاڑی کو پارک کرنے کی جگہ دینے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔

سی اے اے ملازم نے تحریری درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ مہنگے پیٹرول اور مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کر دی ہے، بڑھتی پیٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں۔

سی اے اے ملازم کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ مہربانی فرما کر انہیں گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں بجلی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ، اہم ٹینڈر منسوخ کردیا گیا

دوسری جانب ترجمان سی اے اے نے معاملے پراپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے۔ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے۔ جن ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور جہاں پبلک ٹرانسپورٹ ہے وہ روٹس بند کیے۔

ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کی جانب سے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید اور احتجاج کیا جارہا ہے۔