پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 2 جوان شہید

Jul 03, 2023 | 09:42:AM
 بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  جنوبی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کر رکھی تھی، اس دوران فرائض  پر  مامور کمبیٹ پٹرول پارٹی پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا ، دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی گئی ، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن دشمنوں کا جواں مردی سے   مقابلہ کرتے ہوئے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

جام شہادت نوش کرنے والے 31 سالہ میجر ثاقب حسین اور 26سالہ نائیک باقر علی شہید کا تعلق سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور دادو سے تھا ،میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ نائیک باقر علی کے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز  امن دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اہم ساتھی گرفتار،حکومت نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا

دوسری جانب ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان )کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ، کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے جن سے بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمدہوا، ہلاک دہشت گرد 5پولیس اہلکاروں کو شہیدکرنے اورسرکاری افسروں کے اغوامیں مطلوب تھے، مغوی افسروں کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پہلے ہی بازیاب کرا چکی ہے۔