عمران خان کی قیادت میں خودمختار پاکستان بنائینگے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے سب نے پارٹی میں شمولیت کی دعوتیں دی میں نے سب کو ٹھکرا کی پی ٹی آئی جوائن کی،کارکنوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے نائب کپتان،مجھے کسی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، خود مختار اور خوشحال پاکستان عمران خان کی قیادت میں بنائیں گے ۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ، کل پریڈ گراﺅنڈ میں عوام کا سمندر تھا ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوںنے گیارہ سو ارب کی کرپشن کو دفن کر دیا ، لوگوں نے ان کرپٹ لوگوں کو مسترد کر دیا ہے ،ان تجربہ کاروں نے ملک میں مہنگائی بڑھا دی ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ سے متعلق جو گھٹیا گفتگو کی گئی ہے اسکی مذمت کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ راجا ریاض نے میرے متعلق غلط ٹویٹس کی ، پیپلز پارٹی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے سب نے دعوتیں دی میں نے سب کو ٹھکرا کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، کارکنوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے ، مجھے کسی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ حکومتی امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، حلقہ پی پی 217 سے ہمارے بینرز بھی ہٹائے جا رہے ہیں ، سرکاری عملے کے ساتھ مل کر ہمارے بینرز ہٹائے جا رہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ہمارا یہ پہلا الیکشن نہیں ہے ہم نے الیکشن جیتے بھی ہیں اور ہارے بھی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: منحرف رکن پی ٹی آئی عظمیٰ کاردار نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے