12 بجے کی ہیڈ لائنز

Jan 03, 2024 | 13:32:PM
12 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.پاکستان سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن 313 رنز پر آؤٹ،محمد رضوان، عامر جمال اور آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، محمد رضوان 88 ، عامر جمال 82 اور آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ،کپتان شان مسعو دنے 35، بابر اعظم 26 اور سعود شکیل نے 5 رنز بنائے، اوپنرز پھر ناکام، عبداللہ شفیق اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ۔
2.خود غرضی کی ایک اور مثال،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان شاہین آفریدی کا سڈنی ٹیسٹ کھیلنے سے انکار،ورک لوڈ مینجمنٹ کے فارمولے کو بہانہ بنا کر شاہین آفریدی نے ٹیم مینجمنٹ کو تیسرا ٹیسٹ نا کھیلنے کے فیصلے سے آگاہ ،اس سے قبل حارث رؤف نے بھی نیشنل ڈیوٹی پر اپنی مرضی اور خواہش کو اہمیت دی،ٹیسٹ سیریز سے معذرت کر کے بگ بیش ٹی20 لیگ کا این او سی لیا تھا۔
3.پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائر توہین عدالت کی درخواست،پی ٹی آئی نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں،پی ٹی آئی668 اہم رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا،2000کے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،اضافی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے،پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا۔
4.پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت،لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے،اگر کوئی کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہو تویہ عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل بولے،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، درخواست قابل سماعت نہیں،ادھرپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ۔
5.چودھری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا،پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی،طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث چودھری پرویز الٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔
6.کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنےکیلئے تیارہیں ،آرمی چیف کا دشمن کودوٹوک پیغام،جنرل عاصم منیر کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ،ہتھیارو ں کے نئے نظام اوردفاعی اثاثوں کی نمائش دیکھی،پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔کہا پاک فضائیہ خطے میں طاقت کےتوازن کومستحکم کررہی ہے،ایئرچیف ظہیر احمد سدھو کہتےہیں فضائیہ میں جدید ترین جے 10 سی طیاروں کی شمولیت سےدفاع ناقابل تسخیر ہوگیا،پاک فضائیہ کے طیاروں نےخوبصورت ایئرشوپیش کیا۔
7.اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں دکان میں آتشزدگی،فائربریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری،مارکیٹ میں دھواں بھر جانے اور گلیاں تنگ ہونے کی باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
8.حماس کے نائب سربراہ سینئر رہنما صالح العروری کی اسرائیل کے حملے میں موت،حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان،حسن نصر اللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا،کہ لبنانی سرزمین پر ٹارگٹڈ حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی،دو جنوری کو بیروت کے علاقے دانیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں صالح سمیت6 افراد مارے گئے۔
9.غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی،امریکا نےواضح کر دیا،امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےاسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت بھی کی،کہتے ہیں اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ ہے، میتھیو ملر نے کہااب کوئی دہشت گرد گروپ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ 
10.عوامی خدمت کامشن ، و زیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے لاہور میں پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ کے فوری اقدامات سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل آسان اور برق رفتار سے جاری،پنجاب بھر میں مختصرعرصے میں شہریوں نے ریکارڈ ایک کروڑ 15 لاکھ لائسنس بنوا لئے ۔
11.اڈیالہ جیل میں قیدی زیادتی کے بعد قتل،مقتول سبیل کو قیدیوں نے زیادتی کے بعد پھندہ ڈال کر قتل کیا،جیل انتظامیہ کی درخوست پر تھانہ صدر بیرونی میں 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔
12.ڈریپ نے فیسیلیٹیشن ڈسک قائم کر دیا،،ڈیسک کا مقصد فارما انڈسٹری کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے،،وزارتِ صحت کے مطابق،ڈریپ فسیلیٹیشن ڈیسک فارما انڈسٹری کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہی دے گا، ڈیسک سے نئی فارما کمپنیوں کو ڈریپ سے لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کے طریقہ کار پر راہنمائی فراہم کی جائے گی ،،ملک سے ادویات کی ایکسپورٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔
13.بھارت اور افغان طالبان پاکستان کیخلاف یک زبان،،بھارتی میڈیا افغان طالبان کے بیانیہ کو درست ثابت کرنے کیلئے سرگرم،،بھارتی پروپیگنڈا کو مزید تقویت دینے میں ذرائع ابلاغ مودی سرکارکے منصوبوں پر عمل پیرا۔
14.جب 3 اوورز میڈن ہوجائیں تو وکٹ آپکا انتظار کررہی ہوتی ہے،،،، آسٹریلوی کمینٹیٹر ایڈم گلکرسٹ کے اس جملے کے ساتھ ہی 3میڈن اوورز کے بعد عبداللہ شفیق چلتے بنے، کمنٹیٹرز ایڈم گلکرسٹ کے تجربے کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: