پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

Jan 03, 2023 | 10:39:AM
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت درخواست دائر ہو سکتی ہے؟۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر، چار ممبران، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف درخواست دائر ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی جس میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کاروائی کی استدعا کی گئی۔