مودی کا دیس۔۔مسلمان خواتین کی آن لائن فروخت۔۔عوامی ردعمل کے ڈر سے بڑا ایکشن 

Jan 03, 2022 | 19:28:PM
 آن لائن، فروخت ،خواتین، مسلمان
کیپشن:  آن لائن فروخت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کےدیس بھارت میں ایک بار پھر مسلم خواتین کو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔ انتہا پسند حکومت نے عوامی ردعمل کے خوف سے مسلمان خواتین کی آن لائن فروخت کی ایپ کے ڈویلپر اور ٹوئٹر ہینڈلر گرفتار کر لیا گیا۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی  گئی خبر کے مطابق ’بلی بھائی‘(Bulli Bai)نامی ایپ پر100 مسلمان خواتین برائے فروخت پوسٹ کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر بھارتی مسلمانوں کے ردعمل پر ایپ کو فوری بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایپ کے ڈویلپر اور ٹوئٹر ہینڈلر کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔اس سے قبل جولائی2020  میں بھی پولیس نے  ’سلی ڈیلز‘(Sulli Deals) نامی ایپ بند کی تھی جس پر مسلمان خواتین کی فروخت کی پوسٹ لگائی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے مخالف خواتین کو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا جبکہ صحافی حبہ بیگ بھی آن لائن برائے فروخت خواتین میں شامل ہیں۔حبہ بیگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 6ماہ میں دوسری بار مجھے آن لائن بیچا گیا، حکام کب جاگیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’دل ہونا چئی دا جوان‘۔۔بوڑھوں نے انٹرنیٹ پر ’ات‘ مچا دی