موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبرسنا دی

Jan 03, 2022 | 13:27:PM
محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کردی
کیپشن: بارش اور برف باری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم ابرآلود جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،نارووال ، گجرات ، لاہور، منڈی بہاولدین، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
 خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، کرم، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ایسا کیا کیا؟ ۔۔حریم شاہ رو پڑی
 سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ابر آلود جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھا ئی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

 بلوچستان کوئٹہ ، ہرنائی، کوہلو،ڑوب، بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین میں بارش برفباری کا امکان جبکہ چاغی ، تربت، نوشکی ، گودار، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آوران ، قلات ، خضدار اور لسبیلہ میں بارش برفباری جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش برفباری کا امکان ہے۔