آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد شروع

Feb 03, 2023 | 17:34:PM
آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد شروع
کیپشن: آئی ایم ایف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد شروع،گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کو اثاثے ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

سول سرونٹس کو بینکوں میں اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے ،ایف بی آر بینکوں کو سول سرونٹس کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرے گا ،بینک سول سرونٹس کے اثاثہ جات  خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق  تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو افسروں کی تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا ،ایف بی آر کی معاونت کیلئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے،تمام بینک افسروں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے ۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کیلئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 مزید برآں بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کئے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری