میک اپ میں کی جانے والی چھ بنیادی غلطیاں

Feb 03, 2023 | 16:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: میک اپ میں کی جانے والی چھ بنیادی غلطیاں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یہ خواتین کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ حسین اور پُر کشش نظر آنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے ہر جتن کرتی ہیں، خوبصورت نظر آنے کا سب سے آسان طریقہ میک اپ کا درست استعمال ہے ۔لیکن اگر یہ ہی میک اپ خراب ہوجائے تو خواتین کی خوبصورتی بڑھنے کے بجائے کم ہو جاتی ہے۔ آج اُن چھ غلطیوں کی نشاندہی کریں گے اور نہ صرف نشاندہی کریں گے بلکہ یہ بھی بتایئں گے کہ کن اُصولوں پر چل کر آپ ان غلطیوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان باتوں کو اپناتے ہوئے آپ نہ صرف اپنی شخصیت دلکش بناسکتی ہیں بلکہ بہترین میک اپ بھی کر سکتی ہیں۔

کنسیلر لگانے کا غلط طریقہ

کنسیلر خواتین کے میک آپ کا اہم ترین حصہ ہے۔ یہ سیاہ خو سں کو چھپانے اور چہرے پر سرخی کے اثرات کم کرنے کے لیے اہم ہے۔ لیکن ہر چیز کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے اُسے صحیح طرح سے استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ کنسیلر کو خو اں کے گرد گولائی میں لگانے سے بھی خاطر خواں نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لیکن اگر اسے اُوپر نیچے ، تکون کی شکل میں یا V کی شکل میں لگائیں تو زیادہ بہتر لگے گا۔

فاؤنڈیشن کے غلط شیڈ کا استعمال 

آپ کے چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صا ف ہوتی ہے۔اس لیے فاؤنڈیشن کا شیڈ منتخب کرنے کے لیے اس کا موازنہ اپنے چہرے کی جلد سے کرنا ضروری ہے، جلد کے رنگ سے ملانے کے لیے اُسے اپنے گالوں کے نچھلے حصے پر لگائیں،اگر جلد کے اس حصے پر فاؤنڈیشن کا شیڈ ملاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے اپنی جلد سے ملتا ہوا فارمولہ خرید چکے ہیں۔

موسچرائزر کے فوراً بعد میک آپ نہ کریں

یہ بہت ضروری ہے کہ موسچرائزر لگانے کے فوراً بعد ہی میک آپ کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ چہرے کے نم حصوں پر دھبے پڑ جاتے ہیں اور چہرے پر دانے نما نشانات اُبھر جاتے ہیں۔ موسچرائزنگ کرنے کے بعد تقریباً پانچ منٹ کا وقفہ دیں تاکہ کریم اچھی طرح سوکھ جائے اور اسکے بعد ہی میک آپ کا استعمال کریں۔

ضرورت سے زیادہ فیس پاوڈر کا استعمال

فیس پاوڈر آپ کے میک آپ کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بہترین ہتھیار ہے لیکن ہر چیز کو اس کی مقرر کردہ مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے۔ میک آپ کے دوران بھی یہ قانون لاگو ہوتا ہے،۔پاوڈر کو محدود مقدار میں استعمال کریں، ضرورت سے زیادہ پاوڈر کا استعمال کرنے سے جلد پر لکیریں پڑ جاتی ہیں جو نمایاں ہوتی ہیں، اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کے بڑے اور نرم پاوڈر برش کا استعمال کریں جس کی مدد سے آپ اپنے چہرے پر پاوڈر لگا سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سیٹنگ اسپرے کا استعمال کریں یہ آپ کے پاوڈر کو متوازن کرنے کے ساتھ میک آپ کو پورا دن برقرار رکھتا ہے۔

پرایمیر

میں نےپہلے کبھی بھی پرایمیر کا استعمال نہیں کیا تھا کیونکہ میں یہ سمجھتی تھی کہ میری خشک جلد ہے تو مجھے اس کی کیا ضرورت؟ پھر چند مرتبہ میں نے پرایمیر اپنے چہرے پر استعمال کر کے یہ دیکھنا چاہا کہ یہ کیسے اثرات دیتا ہے اور میں اس کے نتائج سے اتنی مطمنی ہوئی کہ میں نے اس کا باقاعدہ استعمال شروع کردیا۔ پرایمئر جلد کو نرم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے فاؤنڈئشن اچھی طرح پھیل جاتا ہے۔ میک آپ بھی لمبے عرصے تک برقرار رہتا ہے۔ فاؤنڈئشن کی طرح پرایمیر کی بھی مختلف ٹون مارکیٹ میں موجود ہیں جلد کی مختلف اقسام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی کی مارکیٹ میں تین شکلیں موجود ہیں جس میں کریم، جل اور پاوڈر شامل ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی جلد کی فکر ہے کہ وہ چکنی ہے یا جلد کے پورز بڑے ہیں وغیرہ تو وہ اپنی جلد کی قسم کے حساب سے پرایمیر منتخب کر سکتے ہیں۔ 

چکنی جلد کے لیے

میٹیفانگ پرایمیر چکنی جلد پر استعمال کے لیے بہترین ہے یہ ساری چکنائی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ 

حساس جلد کے لیے

آپ کو چاہیئے کہ ایسے پرایمیر کا انتخاب کریں جس میں تیل، سیلیکون، خوشبو اور پرابین کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔

خشک جلد کے لیے

آپ کو ایسے پریمیرا کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جو جل کی شکل میں ہو اور جلد کو نمی پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ملی جُلی جلد کے لیے

ایسی جلد خشک تو ہوتی ہے لیکن T-zone کے بڑے پورزہونے کے باعث اس حصے میں چکنائی پیدا ہوجاتی ہے اس کے لیے آپ کو چاہیئے کہ دو پرایمیر کو ملا کے استعمال کریں۔ T-zone میں میٹیفائنگ پرایمیر کا استعمال جبکہ چہرے کے باقی حصوں پر نمی پیدا کرنے والا پرایمیر استعمال کریں ۔

آئی بروز کو گھنا کرنا

یہ میک آپ کی عام غلطی ہے جو اکثر خواتین کرتی ہیں کہ وہ اپنی آئی بروز بہت تیز اور موٹی کر دیتی ہیں۔ جب اپنی بروز کو کلر کرنے لگیں تو خیال رکھیں کے پینسل بہت زور سے نا دبائیں بلکہ ہلکے ہاتھ سے کام کریں زور سے دبانے سے گہری لکیریں پڑ جاتی ہیں۔ ، انہیں سپولی کی مدد سے ہلکا کریں اس طرح آپ کی آئی بروز قدرتی لگیں گی بناوٹی نہیں۔