وزیراعظم مخالف کا نقطہ نظر سننے اور برداشت کی عادات ڈالیں۔۔ صدر سپریم کورٹ بار

Feb 03, 2022 | 16:39:PM
وزیراعظم برداشت کی عدات ڈالیں احسن بھون
کیپشن: احسن بھون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں مخالفوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر  انہیں کھلی چھٹی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہےکہ سیاست کرکٹ کا میدان نہیں ہے ۔وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ مخالف سیاسی کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر صرف اُنہیں کھلی چھٹی دے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ویلنٹائن ڈے پر کس کے ساتھ ہونگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

احسن بھون نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف اور جہانگیر ترین سے خطرہ ہو سکتا ہے لیکن ان کی تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست ایک آئینی شق کی تشریح کے لیے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرتعلیم پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنا دی
 انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار تیس دن میں رجسٹرار کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ درخواست دے گی ۔