ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لیاگیا

Feb 03, 2021 | 20:50:PM
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل افتخار حسن چودھری کی زیرصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں حساس اداروں ،رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں ملک دشمن عناصر اور بیرونی ایجنسیز کی پشت پناہی سے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور اہم یونٹس کیلئے سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
ڈی جی رینجرز میجر جرنل افتخار حسن چودھری نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے،اجلاس میں جرائم کی روک تھام کیلئے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا ، ترجمان رینجرز کاکہناہے کہ عوام کسی بھی شہر پسند عناصر اورمشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔