کیپٹن سر ٹام مور کا کورونا سے انتقال،برطانوی پرچم سرنگوں

Feb 03, 2021 | 10:19:AM
  کیپٹن سر ٹام مور کا کورونا سے انتقال،برطانوی پرچم سرنگوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے برطانیہ کے نیشنل ہیرو کیپٹن سرٹام مور کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

کورنا خاتمے کے فنڈریزر اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والےکیپٹن سر ٹام مور کا لندن میں کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔100 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے ٹام مور نے کورونا وبا کے دوران  این ایچ ایس کی چیریٹی کے لئے 33 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم  جمع  کی تھی۔ان کے انتقال پر برطانوی پرچم سرنگوں رہے گا، ملکہ برطانیہ وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں24 گھنٹوں کے دوران  کورونا سے مزید ساڑھے 1400 اموات  ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 16ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں  جبکہ ویکسین لینے والوں کی تعداد 10ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ  امریکا میں کورونا سے 2 ہزار سے زائدہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہی روز میں 71 ہزار نئے کیسز  بھی سامنے آئے ہیں۔

ادھر طبی ماہرین نے روسی کورونا ویکسین کوموثر اور محفوظ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اسپٹنک فائیو 91 اعشاریہ 6 فیصد موثرہے اورقیمت صرف10ڈالر ہے۔بھارت اور جنوبی کوریا سمیت 50 ممالک ویکسین کے لیے روس کو آرڈر دے چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی روسی ویکسین اسپٹنک کی منظوری دی جاچکی ہے۔